چوہدری نثار کو مسلم لیگ کیلئے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) انجمن غلامان مصطفیٰ کے سربراہ محمد علیم چوہدری نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) کے لیے شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں چوہدری علیم نے کہا کہ اگرچہ انتخابات میں انہیں شکست ہوئی ہے لیکن سیاست میں ان کا کردار اور مقام کم نہیں ہوا۔ چوہدری نثارپھر سیاست میں ابھریں گے۔ انہوں نے اپنے علاقہ اور راولپنڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں زبردست ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ اس دور میں نثار علی خان وہ واحد سیاسی راہنما ہیں جن پر سو بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن