واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کمپنی کی ہاؤس کیپر کے معاشقے میں مبتلا تھے جس سے ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ سی این این اے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی کمپنی کی ہائوس کیپر کے ساتھ 2015 میں معاشقہ رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔ اس غیر ازدواجی تعلق کے گواہ ڈونلڈ ٹاور کے ایک دربان ڈینو سجوڈن ہیں۔ ٹرمپ ٹاور کے دربان سجوڈن نے امریکی صدر کے اپنی ملازمہ سے معاشقے اور بچے کی پیدائش سے متعلق معلومات امریکی میگزین اے ایم آئی کو فروخت کی تھیں جس میں معاشقے کی پوری کہانی بیان کی گئی تھی۔
ٹرمپ کا اپنی کمپنی کی ہاؤس کیپر سے معاشقہ رہا، بچے کی پیدائش ہوئی، ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا
Aug 27, 2018