نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی رہنما محبوبہ مفتی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی اپنا کر پاکستان سے مذاکرات شروع کئے جائیں۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں، کشمیریوں سے مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ مفاہمتی عمل ہونا چاہئے۔ یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے کہ عمران خان جمہوری طریقے سے نہیں لائے گئے۔ جمہوری طریقے سے انتخابات جیت کر آنے والے کا کیوں مذاق بنا رہے ہیں۔
واجپائی کی پالیسی اپناکر پاکستان سے مذاکرات شروع کئے جائیں: محبوبہ مفتی
Aug 27, 2018