وائرل انفکیشن، غذائی قلت سے تھر میں مزید 8بچے جاں بحق

مٹھی (صباح نیوز) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں گزشتہ دو روز کے دوران وائرل انفیکشن اور غذائی قلت کے باعث مزید 8 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 بچے سول ہسپتال مٹھی میں دم توڑ گئے اور ایک بچہ اسلام کوٹ کے مضافاتی مرکز صحت میں انتقال کرگیا۔متاثرہ والدین کی جانب سے مٹھی میں سرکاری مراکز صحت میں ناکافی سہولیات کی شکایات کی گئیں جبکہ علاقے میں مون سون کے دوران بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن