منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)دریائے چناب میں جوکالیاں کے مقام پر پکنک مناتے ڈوبنے والے 3بچوں کی نعشیں نکالنے کیلئے پاک فوج اورریسکیوکا مشترکہ آپریشن، تینوں بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں، ورثا کے حوالے، دونوں بچیوں کی نمازجنازہ جوکالیاں میں اداکرکے سپردکاک کردیا گیا،جبکہ نوسالہ رامیش کی میت اسکے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی، تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں جوکالیاں کے مقام پر گزشتہ روز بشارت نامی شخص دو بچیوں 12 سالہ ہادیہ بشارت10سالہ زینب اور 9 سالہ رامیش کے ساتھ پکنک منانے آیا ہوا تھا کہ بچے کھیلتے ہوئے دریا کی تیز لہروں میں میں ڈوب گئے۔ بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کی لاشوں کی تلاش کا کام شروع کیا لیکن رات ہونے سے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ آج دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا دریا میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والوں میں 12سالہ ہادیہ بشارت،10سالہ زینب، اور9سالہ رامیش کی نعشیں نکال لی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جوکالیاں کا رہائشی بشارت اپنی بیٹی، بھانجی اور ہمسائے کے بچے کو لے کر دریائے چناب کنارے پکنک منانے گیاتھا۔ دونوں بچیوں کی نمازجنازہ جوکالیاں میں اداکرکے سپردکاک کردیاگیا، نوسالہ رامیش کی میت اس کے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی،ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم نے آپریشن کی نگرانی کی۔