تہران (اے ایف پی) ایران میں عراقی سرحد کے قریب علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 310 زخمی ہو گئے۔500 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ زلزلے کا مرکز آرمانشا کے شمال مغرب میں 88 کلومیٹر دور آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آرمانشا کے شمال مشرق میں واقع شہر تازہ آباد میں متعدد افراد زخمی ہوئے وہاں زلزلے کے بعد 3 شدت کے دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد اور کردستان تک محسوس کئے گئے۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز آرمانشا سے شمال مغرب میں 88 کلومیٹر دورآٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں کرمانشاہ میں آنے والے زلزلے میں 530 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔ زلزلے سے 70 دیہات میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے 21 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایران: ہولناک زلزلہ، 2افراد ہلاک، 310زخمی ،500عمارتیں تباہ
Aug 27, 2018