نیپال: دریا میں کشتی الٹنے سے 2 مسافر ہلاک، 3 لاپتہ

کھٹمنڈو (سنہوا) نیپال کے ضلع راڈ ٹاہاٹ قریب لال باکیا دریا میں کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے جبکہ 24 افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ضلعی چیف آفیسر گویندہ رجال نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے 3 تیر کر پار لگنے میں کامیاب ہو گئے۔ بدقسمت کشتی دریا کے پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی جس میں 29 افراد سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق 3 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن