سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج سندھ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج سندھ کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔

نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین اور سیاسی رہنما و افسران شرکت کریں گے۔

عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا آج صبح اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن