جان مکین پاکستان کے اچھے دوست تھے:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Aug 27, 2018 | 15:03

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کی موت پر ان کے اہل خانہ سےاظہارتعزیت کیا ہے ۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا ہے ۔جس میں ان کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کے بااثر سیاستدان اورری پبلکن جماعت کے رہنما سینیٹر جان مکین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو اور اپنے ملک کے بہترین نمائندے تھے۔ وہ پاکستان کے دوست تھے اور انہوں نے ہمیشہ پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کیا تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچے۔

مزیدخبریں