صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے پنجاب کیلئے انقلابی منصوبے کا اعلان کردیا

Aug 27, 2018 | 22:16

ویب ڈیسک

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کیلئے انقلابی منصوبے کا اعلان کردیا، وزیر صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، خیبرپختوںخواہ کی طرز پر پنجاب بھر کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوابدیدی فنڈز ختم ، وزراءکے بیرون ملک علاج اور تمام اہم سرکاری شخصیات کے لئے فرسٹ کلاس میں فضائی سفر پر پابندی خوش آئند ہے، نواز شریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے اپنے حواریوں ، درباریوں میں تقسیم کئے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیںسابقہ حکومتوں نے نوٹ چھاپ چھاپ کر افراط زر میں اس بے تحاشا اضافہ کیا اور بیڈ گورننس کے باعث گردشی قرضوں میں خطر ناک حد تک اضافہ کر دیا ہے وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کو نواز شریف جیسا تابع دار وزیراعظم چائیے، پی ٹی آئی امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے گی امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے،طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آ رہی ہے،وزیر اعظم کی جانب سے سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی لائق تحسین ہے،قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے،قومی خزانہ حکام نہیں عوام پر خرچ کرنا چایئے۔نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک بحران سے نکل آئے گا، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی انقلاب ہے، اس انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔

مزیدخبریں