مکرمی! کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر یہود و ہنود نے جو بربریت برپا کر رکھی ہے۔ اس سے ایک بات تو واضع ہو گئی ہے کہ پچاس کے قریب اسلامی ممالک کی مائیں بانجھ ہو گئیں ہیں جو ایک بھی صلاح الدین ایوبی پیدا نہ کر سکیں جو قبلہ اول کو آزاد کرا سکتا ایک بھی محمد بن قاسم پیدا نہ کر سکیں جو ہندوستان کی ایک مسلمان لڑکی کی پکار اپ کی مدد کو پہنچا۔ میری ہر دو ممالک کی ماؤں بہنوں سے اپیل ہے کہ جن ممالک سے آپ آس لگائے ظلم سے ٹکرا رہی ہیں ان سے کوئی امید نہ رکھیں۔ یہ ممالک تو اپنی حفاظت کیلئے انکل سام کا سہارا لے رہے ہیں۔ ان سب کو اپنی حکمرانی کی فکر ہے اپنے اپنے مفاد عزیز ہیں وہ بھارت کا حکمران جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل اس کو سعودی عرب کا اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ نشان دیا گیاہے۔ تمام عرب ممالک میں سب سے زیادہ کارکن بھارتی ہیں اور تمام اعلیٰ عہدوں پر بھارتی ہیں پاکستانی زیادہ تر لیبر ہیں۔ عرب ممالک تو مودی کو یہ بھی کہہ دیں کہ تمام بھارتی کارکن واپس بھیج دینگے ظلم بند کرو لیکن وہ ایسا کرینگے کیونکہ ان کو منڈیا زیادہ عزیز ہیں۔(محمد یوسف جنجوعہ وزیر آباد)
حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے
Aug 27, 2019