سردار رحیم کی سینئر صحافی قاضی مجیب کے کسمپرسی کی حالت میں انتقال پرحکومتی اداروں پر کڑی تنقید

Aug 27, 2019

کراچی (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ملیر کے سینئر صحافی قاضی مجیب کے کسمپرسی کی حالت میں موت پر انتھائی افسوس دکھ کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کے قاضی مجیب حکومتی اداروں کی بی حسی اور نااھلی کے سبب انتھائی تکلیف دھ حالت میں ایدھی سینٹر میں وفات پاگئے ہیں اپنے جاری تعزیتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے حکمران کس بنیاد پر یہ جھوٹادعویٰ کرتے ہیں کے ہم نے صحافیوں کے فلاح بہبود کی ہے۔انہون نے مزید کہا کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں صحافیوں کو علاج معالج۔تعلیم سمیت بنیادی سھولیات میسر نہیں ہیں۔سردار عبدالرحیم نے مرحوم قاضی مجیب کے ورثاء سے دلی ھمدردی اور تعزیت کا اظھار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملیر کے مرحوم سینئر صحافی قاضی مجیب کے ورثا کی فوری طور پر حکومت کو چاہئے کہ مالی امداد کی جائے۔

مزیدخبریں