لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر دارا لافتاء کے نام سے ایک جدید موبائل ایپلیکشن کا اجراء کیا گیا ہے جس کا گزشتہ روز با ضابطہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مفتی عبدا لقیوم ہزاروی،ڈائریکٹر ریسرچ محمد فاروق رانا،ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبد الستار منہاجین،مفتی شبیر قادری و ائی ٹی کا عملہ شریک ہوا۔ دارالا فتاء موبائیل ایپلی کیشن کے اجراء پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کہا کہ دینی،شرعی اورفقہی امور میں عوام کوجدید ذرائع ابلاغ کے تحت خدمات مہیا کرنابھی عبادت اور کارخیرہے۔ مفتی عبدالقیوام ہزاروی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرنیٹ اور جدید ذرائع ابلاغ کی صدی ہے اشاعت دین اور امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے دارالافتاء کا آن لائن سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ عامتہ الناس لاعلمی کے اندھیرے سے باہر نکال سکیں۔ نائب صدر منہاج القران بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خاں ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے موبائل ایپلی کیشن کے اجراء پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کو مبارکباد دی ہے۔