پیرس (نیٹ نیوز) ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا اجلاس خارجہ امور اور تحفظ ماحول جیسے موضوعات پر مشاورت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ جنوبی فرانس میں ہوئے اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی اختتامی اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اس تنظیم کی چوالیس سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی جانب سے کوئی متفقہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ اس اجلاس کے حاشیے پر جرمنی اور فرانس نے افریقی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات میں ساحل کے علاقے میں سلامتی کے اپنے منصوبوں کو وسعت دینے کا اعلان بھی کیا۔