پاکستان نے کبھی فوج کو اپنے لوگوں کیخلاف استعمال نہیں کیا: ارون دھتی رائے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی شہرت یافتہ لکھاری، صحافی و انسانی حقوق کی کارکن ارون دھتی رائے کے مطابق سیکولر بھارت اپنے ہی لوگوں کے خلاف کئی سال سے فوج کو بطور ہتھیار استعمال کرتا آ رہا ہے۔ بھارتی لکھاری و صحافی ارون دھتی رائے انڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہندو انتہاپسندی، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اقدام اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے ’گلف نیوز‘ کے مطابق ارون دھتی رائے نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج کے تحت جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ارون دھتی رائے کے مطابق انگریز سرکار سے آزادی ملتے ہی بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں علاقوں میں بھاری تعداد میں فوجی تعینات کرکے عوام کے خلاف فوج کو استعمال کیا۔ بھارتی لکھاری نے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر بھارت کے مقابلے میں اس کے پڑوسی ملک پاکستان نے کبھی بھی اپنی فوج کو لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا۔ ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوج کا استعمال نہیں کر رہا۔ارون دھتی رائے نے دلبرداشتہ بیان میں مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزارورں افراد کی بے نام قبریں مل چکی ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ کمشیر میں یتیم خانے چلاتی ہے۔ ان میں وہ بچے پلتے ہیں جن کے والدین کو بھارتی فوج نے مارا ہے ان کی پرورش کی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...