سماہنی ( نامہ نگار ) لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کے سرحدی گاوں بنڈالہ پینگا میں قابض بھارتی فوج کی سول آبادی پر ٹارگٹ فائرنگ سے 54سالہ محمد مقصود ولد محمد افضال شدید زخمی ہو گیا ،بھارتی قابض فوج نے سوموار کی صبح سول آبادی کے رہائشی محمد مقصود کو سنائپر گن سے نشانہ لیکر فائر کیا گولی محمد مقصود کے پیٹ میں آکر لگی شدید زخمی محمد مقصود کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری بھمبر ریفر کر دیا گیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ جاری ہے ،لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں وقفہ وقفہ سے قابض بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کر گولہ بار ی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں مسلح افواج پاکستان کی جانب سے بھرپور اور دندان شکن جوابی کارائی بھی جاری ہے ،مقبوضہ وادی کی مودی سرکاری کی جانب سے خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد سے سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں آباد کشمیر یوں میں سخت تشویش اور غصے کی لہر دیکھی گئی ہے بھارتی قابض فوج جہاں اندوران کشمیر کشمیریوں پر کرفیو لگا کر ظلم ستم اور انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ برپا کیے ہوئے ہے وہی پر لائن کنٹرول پر بھی شہری آبادی پر مارٹر شیلنگ اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے شہریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے مگر اس کے باوجود کنٹرول لائن پر آباد کشمیری اور اور اندوران کشمیر کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں تیزی آئی ہے ۔
سماہنی سیکٹر ‘ بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ ‘ ایک شخص شدید زخمی
Aug 27, 2019