فرانس (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ہی دنیا بھر میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں، مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اب فرانس میں جی 7 کانفرنس کے دوران ان کی کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور آن لائن اس پر متعدد پرمزاح جملے کسے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اس تصویر پر متعدد افراد نے رومانٹک کمنٹس کیے کیونکہ ان کو لگ رہا تھا کہ امریکی خاتون اول کینیڈا کے وزیراعظم کو پسند کرنے لگی ہیں، جبکہ میلانیا لو ٹرمپ ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ کرنے لگا۔ ایک صارف نے لکھا 'میلانیا سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہیں'۔