ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ریلوے ٹریک پر بے قابو ہو کر ٹرالر پھنس گیا جس کے سبب کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ ٹرالر کو دو بچے چلا رہے تھے۔ دیہاتیوں نے مو قع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹرالر کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ موٹر وے پولیس کی گاڑی نے دو کمسن ڈرائیوروں کو حراست اور ٹرالر کو بھی قبضہ میں لے لیا۔
ہڑپہ: ٹول پلازہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرالر پھنس گیا ٹرینوں کی آمدورفت ایک گھنٹہ معطل
Aug 27, 2019