عرفان صدیقی کے نام سے سوشل میڈیا پرجعلی کالم ، ایف آئی آر درج

Aug 27, 2019

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ایف آئی اے نے قومی امور کے حوالے سے وزیراعظم کے سابق مشیر عرفان صدیقی کے نام سے جعلی کالم سوشل میڈیا پر چلانے کے حوالے سے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔عرفان صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ ان کے نام سے ایک جعلی کالم سوشل میڈیا میں چلایا جارہا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کے سنہری مستقبل کے حوالے سے کالم لکھا ہے جو درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میرا کوئی ٹیوٹر یا فیس بک اکائونٹ نہیں ہے ۔ انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اس کالم کو مختلف میڈیا سائیڈ سے ہٹائے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فرانزک ماہرین کی مدد سے تحقیق کا آغاز کردیا ہے کہ کس نے یہ کالم سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی معروف شخصیات کے نام سے کئی جعلی اکائونٹ چلائے جارہے ہیں اور ایجنسی اس کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گی۔

مزیدخبریں