پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اٹھارہ کے 286افسروں کی سنیارٹی لسٹ جاری

اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اٹھارہ کے 286افسران کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے ۔ سنیارٹی میں سینئر ترین افسر میںمحمد اسلم راؤ،پھر اظفر منظور اور تیسرے نمبر محمد عمر مسعود شامل ہیں۔ اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کے سیکشن افسر (سی پی تھری)عبدالقیوم کاکڑ کے دستخط سے جاری کی گئی اس سنیارٹی میں تمام افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی افسرکے سینئر یا جونئیر ہو نے کا تعین کرنے کے لئے اعتراضات تیس یوم کے اندر تک جمع کراے ٔ جاسکتے ہیں۔اس سنیارٹی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ دستاویزی شواہد کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے تاہم کسی بھی قسم کا اعتراض بروقت جمع کرایاجاسکے گا جس کے بعد اسی سنیارٹی کو حتمی شکل دے دی جاے ٔگی۔ اس سنیارٹی لسٹ کو سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن کی منظوری سے جاری کیاگیاہے۔ ٹاپ 50میںمحمد اسلم راؤ،پھر اظفر منظور اور تیسرے نمبر محمد عمر مسعود، پھر ڈاکٹر عنبر علیخان، وقاص الحسن،وقار علی،زرک مرزا، ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، مزمل حسین، صدف انیس شیخ،سہیل اشرف، شان امان رانا، عدنان ظفر خان،نادیہ ہارون،سیدہ شفق ہاشمی،ولی محمد، اسد علی خان،ظفر السلام،زبیر احمد چنا،زاہد ممتاز،طاہر ظفر عباسی،سعرفان نواز،مریم کیانی،سارہ رشید،عمران قریشی،سنوشین ملک،عمران حمید،ذیشان جاوید،کلثوم ثاقب،صائمہ افضال،کوثر خان،عمر جہانگیر،جاوید علی جھاگرانی،عبدالستار،محمد احمد،رفاقت علی،شوزب سعید،عمر اسد،نوید جاوید،سہیل خان،محمد علی،علی امان قمر،ثنا ء اللہ،عرفان علی کان،عابدسلیم قریشی،دانش افضال،محمد طاہر،خالد اقبال،عرفان اللہ کان، اور فیاض عالم سولنگی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن