آل راؤنڈرعماد وسیم کی تقریب ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات کی شرکت

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کے ولیمہ میں ملک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور، کراچی کنگز کےمالک سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، بابراعوان اور دیگر اہم شخصیات نے دولہا دلہن کو ان کی نئی زندگی کیلئے دعائیں دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے کپتان اپنی کوئین لے آئے ہیں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ تقریب میں عماد وسیم کے عزیز و اقارب کے علاوہ پی سی بی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ24 اگست کو عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوا تھا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں940 رنز اسکور کر چکے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں انہوں نے41 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن