لاہور( سپورٹس رپورٹر) اولمپک کوالیفائنگ راونڈ قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںشروع ہوگیا۔ کیمپ میں شرکت کیلئے35 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے ۔ کیمپ میںگذشتہ روز ہید کوچ خواجہ جنید کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لئے گئے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین خواجہ جنید کا اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لئے گئے ہیں ، دو ہفتے بعد دوبارہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی اس وقت مشکل وقت سے گذر رہی ہے کوشش ہو گی کہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں اچھے نتائج دیں۔ قومی ٹیم کے فزیو ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میںکھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لئے ہیں اور ان کا سٹیماکا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے خود کو فٹ کرنے کے لئے ایک وقت دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی مقررہ وقت تک مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے کیمپ سے فارغ بھی کیا جاسکتاہے۔
اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ، قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میںشروع
Aug 27, 2019