ڈار اکیڈمی لاہور نے ہالینڈ میںہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور نے باکسٹیل ہالینڈ میں کھیلا جانے والا ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائینل میچ میں ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایم ای پی کلب ہالینڈ کو 0-2 گول سے شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ سالانہ بیرون ملک دورے پر ہالینڈ کھیلنے کے لئے گئی ہوئی ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور نے باکسٹیل ہالینڈ میں منعقد ہونے والے ایم ایچ سی ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا، اس ایونٹ کا فائینل ایم ای پی کلب ہالینڈ اور ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور(پاکستان) کے مابین کھیلا گیا جو کہ ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور نے 0-2 گول سے جیت لیا۔ ایم ای پی کلب ہالینڈ جوابا کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور کی جانب سے ہونہار کھلاڑیوں علی عزیز اور فرحان نے فتح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شاندار گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور کے کوچ اولمپین دانش کلیم نے ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ فائینل میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، نوجوان کھلاڑیوں نے کئی بار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے لیکن فائینل کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اسکا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ چوتھے کوارٹر میں ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور کے کھلاڑیوں علی عزیز اور فرحان نے بہترین گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...