اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتما م پاکستان انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے ابتدائی مقابلے پیر کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میںشروع ہوگئے جو 30اگست تک جاری رہیں گے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے آنریری سیکر ٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق ٹورنامنٹ میں مردوںکے ایونٹ کیلئے10ہزار امریکی ڈالرجبکہ خواتین کے ایونٹ کیلئے 5ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔مردوں میں ایونٹ میں طیب اسلم سید نمبر1جبکہ فرحان محبوب نمبر سیڈ نمبر2ہونگے۔خواتین کے ایونٹ میں مدینہ ظفرسیڈ نمبر 1 جبکہ مقدس اشرف سیڈ نمبر2ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس اے کے منظور شدہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹورنامنٹ میں مردوں کے ایونٹ میں طیب اسلم ،حمزہ شریف،طارق خان،اسرار احمد،محمد بلال،ظاہر شاہ،عاصم خان ،عماد فرید،نوید رحمان ،وقاص محبوب،سید علی مجتبیٰ بخاری،احسن ایاز،حارث قاسم،دانش اطلس اور فرحان محبوب نے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں ماریہ طور،زینب خان،نور الہدیٰ،انعم مصطفیٰ،ایمن شہباز،فہمینہ عاصم،آمنہ فیاض ،رفعت خان،کومل خان،نمرہ عقیل،صائمہ شوکت،روشنا محبوب،حرا عقیل،نور العین اعجاز اورمقدس اشرف نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔دوسرے رائونڈ کے میچز آج کھیلے جائیں گے۔