34ویں ورلڈ کنگز کپ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 34ویں کنگز کپ ورلڈ سیپاک ٹاکرا چیمپئن کا افتتاح ڈاکٹر چیلارم چیاواتھا پورن نائب صدر ایشین سیپاک ٹاکرا فیڈریشن نے تھائی لینڈ کا روایتی گھنٹہ بجا کر کیا۔ افتتاحی تقریب فیشن آئی لینڈ کے دلکش ارینا میں ہوئی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 32ممالک نے حصہ لیا۔ افتتاح سے قبل تمام تمام ٹیمیں مارچ پاسٹ کرتی ہوئی ایرینا میں داخل ہوئیں، افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے آسٹریلیا کی ٹیم نے 0-2 سے جیت لیا، پہلے روز پاکستان کی ویمز ٹیم نے ڈبل ایونٹ میں دو میچ ایران اور انڈونیشیا کے خلاف کھیلے بدقسمتی پاکستان ویمنز ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مینزکی ٹیم نے ہوپ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا پاکستانی کھلاڑی شہروز علوی کو بار بار فائول کرنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو ایران کے خلاف کھیلتے ہوئے 18-21 جبکہ دوسرے سیٹ میں 04-21 سے جبکہ انڈونیشیا کے خلاف 03-21 اور 04-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افتتاحی تقریب میں عبدالحلیم قادر سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے علاوہ مہمان ٹیموں کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن