قومی خواتین اور اے ٹیموں کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میںجاری

Aug 27, 2019

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کی قومی خواتین اور اے ٹیموں کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میںجاری ہے ہائی پرفارمنس کے نام پر ہونے والے اس کیمپ میں سب سے زیادہ فوکس کھلاڑیوں کے مابین باہمی میچز پر کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر سکلز ٹریننگ اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے عمل پر بھی کام جاری ہے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ مارک کولز بیٹنگ کوچ اقبال امام ٹرینر جمال حسین اے ٹیم کے کوچ شاہد انور مقامی کوچ وقار اورکزئی اور ٹیم مینیجر عائشہ جلیل ٹیم مینجمنٹ کے طور پر اپنے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیںجبکہ پیر کے روز قومی جونیر سلیکشن کمیٹی کے رکن سابق فاسٹ باولر سلیم جعفراور خواتین سلیکشن کمیٹی کی رکن اسماویہ اقبال نے بھی خصوصی پر شرکت کی جبکہ کیمپ میں فیلڈنگ میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف سکلزپر بھی فوکس کیا گیا ہے جن میں انڈر آرم تھرو اور اوور آرم تھرو کلوز کیچز لانگ کیچز ہائی کیچز ڈائیونگ سکلز تھرو بیک اپ اور وکٹ کیپنگ ٹریننگ وغیرہ شامل ہیں اور ساتھ جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے مختلف ڈرلز اور وارم اپ کو بھی مستقل بنیادوں پر کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے اور ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بیٹنگ اوربائولنگ میں بہتری لانے کی غرض سے بھرپوتوجہ دی جا رہی ہے اور سب سے زیادہ انہی دو شعبوںکو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ٹارگٹڈ میچز اسی سلسلے کی کڑی ہیں جبکہ بیٹنگ سکلز کی بہتری کے لئے نیٹ پریکٹس باقا عدگی سے کروائی جا رہی ہے اور اس کے لئے سیمیٹڈ وکٹ اور ٹرف وکٹ کے ساتھ گرائونڈ کی درمیانی پچ کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور علاوہ ازیں بائولنگ کے شعبے میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور مثبت انداز فکر کو اپنا کر اس شعبے میں خاطر خواہ حد تک بہتری لانے کو بھی تارگٹ کیا گیا ہیقومی جونیر سلیکشن کمیٹی کے رکنسابق فاسٹ باولر سلیم جعفرنے بھی خواتین کرکٹز کو باولنگ میں بہتری کے حوالے سے ٹپس دیں اور انہیں پریکٹس بھی کروائی دوسری جانب ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے مینیجر شوکت گل جدون سمیت انکی پوری ٹیم کاا سپورٹنگ تعاون بھی بھر پور طریقے سٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کی سینئر اور اے ٹیموں کو حاصل ہے۔

مزیدخبریں