ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماوں کو فوری رہا اور ذرائع ابلاغ پر عائد پابندی ختم کرے۔
بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر(AAKAR PATEL) نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری آبادی کو اظہار رائے کی آزادی سے محکوم رکھنا اور انکی نقل و حرکت پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کرنا بین الاقوامی اقدار اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی بھارتی حکومت سے مقبوضہ وادی میں جاری کارروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔