بھارتی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج کے تحت جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت 1947 سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں، تلنگانہ میں خصوصی قبائل اور کچھ ریاستوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف فوج کو استعمال کرتا آ رہا ہے.بھارتی صحافی نے بھارت کا موازنہ پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر بھارت کے مقابلے میں اس کے پڑوسی ملک پاکستان نے کبھی بھی اپنی فوج کو لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا۔