میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کےعہدے سے معطل کر دیا

Aug 27, 2019 | 14:07

ویب ڈیسک

کراچی:  کراچی میں کچرے پر سیاسی لڑائی مزید دلچسپ ہوگئی۔ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو ڈائریکٹر گاربیج کےعہدے سے معطل کر دیا۔

 میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سمجھا تھا مصطفیٰ کمال نیک نیتی سے آئے ہیں۔ کراچی کے وسیع تر مفاد کیلئے مصطفیٰ کمال کو ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا۔ پی ایس پی سربراہ کو بد تمیزی پر معطل کیا۔ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں، کچرا اٹھانے کا کام کے ایم سی کا نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہیڈ آفس آکر رپورٹ کرتے اور بتاتے کچرا اٹھانے کا فارمولا کیا ہے، آپ تو آکر بلدیہ کی چائنا کٹنگ کرنے لگ گئے، آپ کوئی نیب کے نمائندے نہیں جو تمام دستاویزات منگوا رہے ہیں۔

 وسیم اختر کا کہنا تھا کراچی میں کچرا، سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ہیں، ہمارے پاس جو مشینری تھی اسے استعمال کر کے کام کیا، اب تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی کام نہیں کر پا رہی۔ سندھ حکومت ہمیں وسائل نہیں دے رہی، کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں