برطانیہ میں مقیم کشمیری پاکستانی متحد ہو کر بھارتی سفارت خانے کے سامنے فرسٹ ستمبر کو دن ایک بجے مظاہرہ کر کے بھارت کو پرامن طریقے سے بے نقاب کر یں گے: راجہ شکیل حیدر

ملٹن کیز( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ 15 اگست کو ایک یادگار مظاہرہ کر کے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کیا جسے یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جاۓ گا ،دنیا میں اپنے آپ کو جمہوریت کا علمبردار کہنے والا اپنے ہی یوم آزادی کے دن پس کر رہ گیا اور منہ کی کھانی پڑی ۔انھوں نے کہا کہ اب بھارت کو ٹف وقت دینے کا وقت آ گیا ہے جسے پاکستان نے ہمیشہ امن کی راہ دیکھائی اور خوشحالی کے راستے ہر ڈالنے کی کوشش کی وہ جنگ و جدل کی پالیسی پر قاہم رہا اسے اب دنیا بھر میں بے نقاب کرنا ہو گا، اب ہر سطح اور ہر مقام پر بھارت کے جنونی عزاہم بے نقاب کرنا ہوں گے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر انسانیت کا قتل کرنے جارہا ہے، مودی انسانیت کا دشمن ہے، اب ایک مرتبہ پھر برطانیہ میں مقیم کشمیری پاکستانی متحد ہو کر بھارتی سفارت خانے کے سامنے فرسٹ ستمبر کو دن ایک بجے مظاہرہ کر کے بھارت کو پرامن طریقے سے بے نقاب کر کے دنیا کو پیغام دیں گے کہ ایک طرف حق مانگنے والے خالی ہاتھ کھڑے ہیں اور دوسری طرف حق کے خلاف کھڑے بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں کو اپنے خطرناک اسلحہ سے قتل کر رہے ہیں، فرسٹ ستمبر کو ہر شخص کو چاہیے کہ وہ 15 اگست سے بڑھ کر اپنا جذبہ و ولولہ دیکھاۓ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش ناک ہیں ۔ عالمی اداروں کو خطہ میں اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انھوں نے راجہ فہیمُ کیانی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ 15 اکست کے مظاہرے کے بعد فرسٹ ستمبر کے مظاہرے میں بھی تمام سیاسی سماجی پارٹیوں نے شرکت کا یقین دلایا ہے ۔حکومت آزاد کشمیر کے معاون خصوصی راجہ جاوید نے کہا کہ فرسٹ ستمبر بھارت کو دن میں تارے دیکھا دے گا، اس دن ہر کشمیری اپنا حق ادا کرے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ۔انھوں نے کہا کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے میں یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کا امکان ہے، مجودہ صورتحال میں برطانوی سیاسی پارٹیوں اور لیڈران اور پارلیمنٹ کے ممبران کو لابی کرتے ہوئے کشمیر کے حوالے سے انہیں حمایت کے لیے آمادہ کرنا انتہائی خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی امن کی بات نہیں کی اور نہ کبھی خطے میں خوشحالی کی کاؤشوں کو سراہا یہی وجہ ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کا سامنا رہتا ہے ،عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ بھارت کو لگام دیں تاکہ انسانیت کو محفوظ بنانا جا سکے۔ مرزا مقصود جرال ،غلام دستگیر ہیپی اور چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت لیڈر برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال جیسی شخصیات کو مظاہرے میں مدعو کرنا وقت کی ضرورت ہے جنھوں نے بھارتی ظلم ستم کا براہ راست مقابلہ کیا، جن کے اباؤاجداد اور رشتہ دار سرعام گولیوں سے چھلنی کر دئیے گۓ جو آج تک بھارت کے ظلم بربریت کے سامنے جھکے نہیں، ایسی شخصیات کی قیادت میں تحریک کشمیر کو آگے بڑھایا جاۓ جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے میں آسانی ہو گی ۔انھوں نے راجہ شکیل حیدر کی کاؤشوں کو سراہا جنھوں نے 15 اگست کے کامیاب مظاہرے کے بعد فرسٹ ستمبر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دن ایک بجے مظاہرے کا اعلان کیا تاکہ بھارت کے ظلم کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کیا جاۓ۔

ای پیپر دی نیشن