مفتی عبدالقیوم ہزاروی کی دینی، مسلکی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی ) مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم ہزاروی علیہ الرحمہ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔ آپ کی دینی، مسلکی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کے فیض یافتگان کو چاہیے کہ آپ کا مشن بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ 26 اگست آپ کا یوم وصال ، آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے مشن کو آگے بڑھانے کے تجدیدِ عزم کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس علماء نظامیہ پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن اور جامعہ نظامیہ رضویہ کے روح رواں مولانا شیخ الحدیث حافظ محمد عبدالستار سعیدی نے ایک پیغام میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن