وزیراعلی سردارعثمان بزدارکا متوقع دورہ ٹیکسلاواہ

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے گزشتہ ہفتے لاہورمیںوفاقی وزیرغلام سرورخان کی سربراہی میں راولپنڈی سے متعلق اراکین اسمبلی کے وفدکی ملاقات انتہائی موثراورکامیاب ملاقات رہی ہے ،وزیر اعلی پنجاب کی آئندہ ماہ ستمبرکے دوسرے ہفتہ میں ٹیکسلاواہ آمدمتوقع ہے،جس کیلیئے سرکاری ضابطہ کاراوردیگرضروری امورکوحتمی شکل دی جارہی ہے ،متذکرہ ملاقات میںایم پی اے حاجی امجدمحمود ،اورمیںبھی شامل تھا،وزیراعلی پنجاب سے راولپنڈی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات میںتمام اجتماعی وانفرادی امورپرغلام سرورخان کی سربراہی میںتفصیلی گفت وشنیدہوئی،اورجس کے مثبت نتائج بھی سامنے آناشروع ہوگئے ہیں۔پنجاب کے کم عمرایم پی اے ٹیکسلاعمارصدیق خان نے مرکزی انجمن تاجران ٹیکسلاکے جنرل سیکرٹری سردارزبیرمحمودخان کی اقامت گاہ پرنوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتناکم عمرایم پی اے ہوں،اپنے علاقہ کی تعمیروترقی میںبڑھ چڑھ کرحصہ لینے کیلیئے اتناہی زیادہ سچااورکھراجذبہ رکھتاہوں،وزیراعلی پنجاب کادورہ ٹیکسلاواہ لاتعدادمیگاپراجیکٹس ودیگرتعلیمی وطبی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میںنئے منصوبہ جات کیلئے اربوںروپے کی گرانٹ کی منظوری کے اعلانات سے علاقہ کی تقدیربدل کررکھ دے گا،انہوںنے بتایاکہ متعددسکولوںکی اپ گریڈیشن ، نئے اوراضافی کمرہ جات کی تعمیر،مین شاہراہوں اوررابطہ سڑکوںکی تعمیرکے ساتھ ساتھ ٹیکسلاشہر میںانتہائی قیمتی موقع پرموجودشفاخانہ حیوانات (ویٹرنری سینٹر)کی عمارت میںعلاقہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی خاطرایک نیااوراضافی گرلز انٹرکالج کاقیام عمل میںلایا جارہا ہے،جبکہ شفاخانہ حیوانات کی بلڈنگ کومحلہ بنی کی قدیمی آبادی کے سینٹرمیںموجودشاملاتی اراضی میںشفٹ کردیاجا ئے  گا،انہوںنے بتایاکہ گرلزانٹرکالج کی منظوری اورعمارت کی تعمیرپرابتدائی تخمینہ قریباً50کروڑروپے کی خطیررقم خرچ ہوگی،جس کیلیئے حکومت جلدمنظوری دے رہی ہے،جس کاباضابطہ اعلان وزیراعلی پنجاب دورہ ٹیکسلاواہ کے موقع پرخودکرینگے، مزیدبتایاکہ میری ترجیحات میںیہ بات شامل ہے کہ مجھے اورمیرے بھائی ایم این اے منصورخان کوجوسالانہ ترقیاتی بجٹ ملتاہے ایک سالہ بجٹ علاقہ کی تعلیمی وطبی سہولتوںکی تکمیل پرخرچ کردیں،توکم ازکم علاقہ بھرمیںایک ہی مرتبہ دوبڑے اہم شعبوں میں ہمیں کامیابی حاصل ہوجائے گی،جہاںتک گلیوں نالیوں اورسیوریج کے منصوبہ جات کاتعلق ہے تو،اس کیلیئے حکومت نے بلدیاتی اداروںکے فنڈزپرعائدکی جانے والی پابندی ختم کردی ہے،اورہم عوامی مشاورت سے جہاںبھی ضرورت ہوگی،متذکرہ مسائل  ومشکلات کاازالہ کرنے کی خاطرمقامی بلدیاتی سطح پراس کاعملی طورپرحل تلاش کرلینگے،انہوںنے مزیدبتایاکہ غلام سرورخان کی زیرقیادت راولپنڈی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات سے حوصلہ افزاء نتائج برآمدہوناشروع ہوگئے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے وفدکی ملاقات اوراراکین اسمبلی کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویزومعروضات کوبڑی توجہ کے ساتھ سنا،اورمسرت کااظہارکیاکہ موجودہ عہدمیںایسے منتخب نمائندگان اسمبلی کے اندرموجودہیں،کہ جواپنی ذات سے ہٹ کراپنے اپنے علاقوںمیںبسنے والے عوام کے مسائل اورانکی ضروریات زندگی میںحائل رکاوٹوںکوہٹانے کی خاطرہنگامی وجنگی بنیادوں پرایک ذمہ داروکیل کی طرح مقدمہ لڑرہے ہیں،ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ وفاقی وزیرغلام سرورخان علاقائی تعمیروترقی اورعوام کامعیارزندگی بلندکرنے کی خاطرمتعددمنصوبہ جات کی فہرستوںکوحتمی شکل دے چکے ہیں،تاہم بعض سرکاری اداروںکی جانب سے حائل تیکنیکی رکاوٹوںکاقابل عمل حل تلاش کیاجارہاہے،کھیلوںکے شائقین کی دلچسپیوںکے پیش نظرصحت مندانہ سرگرمیوںکوفروغ دینے کیلیئے ایک بڑے گراونڈکی فراہمی کویقینی بنانے کے منصوبہ پربھی سنجیدگی کے ساتھ کام کیاجارہا ہے ،جہاں شائقین کیلیئے تمام تر کھیلوں کے مقابلوںکی سہولیات موجودہونگی ،انہوں نے مزیدبتایاکہ ٹیکسلا میونسپل ماڈل سکول میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعدادکو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ بلڈنگ کوڈبل سٹوری میںتبدیل کردیاگیاہے،اسی طرح ٹیکسلاگرلزھائی سکول ریلوے روڈمیںبھی اضافی کمرہ جات میںنے اپنے فنڈسے تعمیرکروادیئے ہیں،وزیراعلی پنجاب کی آمدہمارے تمام علاقہ کی قسمت کوچارچاندلگانے کاسبب بنے گی،جس کیلیئے ہم نے وفاقی وزیرغلام سرورخان کی سربراہی میںعوامی فلاحی منصوبہ جات کی فہرستوںکومکمل کرلیاہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ واہ جنرل ہسپتال میںماہرڈاکٹروںاورعملہ کی کمی کے ساتھ 
ساتھ دیگر جدید طبی سہولیات ،جدید مشینری اورادویات کی دستیابی کے معاملہ میںبھی جو مشکلات درپیش ہیں،ان کے فوری ازالہ کیلیئے بھی تمام معاملات وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے نوٹس میںلائے جاچکے ہیں،علاوہ ازیںتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹیکسلاکیلیئے مزید اضافی چالیس بستروںکی منظوری کیلیئے بھی سرکاری خط وکتابت مکمل کی جاچکی ہے،اورہماری کوشش ہوگی کہ وزیراعلی پنجاب کی آمدسے اپنے علاقہ ٹیکسلاواہ کے عوام کوجس قدربھی ممکن ہو سہولیات سے فیض یاب کرایاجاسکے۔

ای پیپر دی نیشن