اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے اسلام علماء کونسل انٹرنیشنل کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور دیگر صحابہؓ کرام، واہل بیت اطہارؓ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے، حضرت ابو بکر صدیق ؓنے دین اسلام کیلئے جو قربانیاں اور خدمات پیش کیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔آپؓ رسول کے یار غار اور یار مزار ہیں۔ آج کردار صدیقیؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے،حضرت ابوبکر صدیق اکبرؓ اور دیگر خلفاؓ کی زندگیا ں امت میں اتحاد کے لئے تھیں،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں۔
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں، ظفر اقبال جلالی
Aug 27, 2020