سیاحتی مقامات پر کرونا کیسز میں اضافے کے باعث حکام کا اظہار تشویش 

اسلام آباد (قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ) سیاحتی مقامات پر کرونا کیسز کے اضافے کے باعث حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت ملک بھر کے سیاحتی مراکز میں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے اور زیادہ تر مقامات پر حکومتی ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ ہوٹلوں میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کے پی کے میں کئی ہوٹلز کو حکام نے سیل کر دیا ہے اور بہت ہوٹلو ںکو وارننگ دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ حالات ابھی تک بہتر ہیں اگر اسی طرح بے احتیاطی کی گئی تو کرونا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بھی سیاحتی مقامات پر ایس او پیز، صحت کے رہنما خطوط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، بیشتر مقامات پر ٹیسٹنگ پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن