نور الحق قادری سے ملاقات، ولی عہد خود کو پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں: سعودی سفیر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاک سعودی تعلقات مذہبی اخوت و تعاون کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلد صحت مندی کیلئے دعاگو ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا ایس او پیز تیاری کے بعد جلد عمرہ کاآغاز ہوگا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں،کرونا وباء کے دوران محفوظ حج کروانے پر خادم حرمین شریفین  مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ سعودی سفیر نے کہاکہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ نواف المالکی نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...