سینٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کی مندرہ، چکوال لائن بحالی کی سفارش 

Aug 27, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے مندرہ، چکوال ریلوے لائن کی بحالی کی سفارش کر دی، جبکہ گوادر سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے ژوب کے راستے کوہاٹ تک مجوزہ ریلوے لائن سے متعلق معاملے کو ترجیجی بنیادوں پر دیکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد اسد علی خان جونیجو کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں گوادر سے کوئٹہ  اور کوئٹہ سے ژوب کے راستے کوہاٹ تک مجوزہ  ریلوے لائن سے متعلق معاملہ زیرغور آیا، سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال پلاننگ والوں کو اس حوالے سے درخواست دے دیتے ہیں، کمیٹی نے وزارت ریلوے کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو ترجیجی بنیادوں پر دیکھا جائے، اجلاس میں مندرہ، چکوال ریلوے لائن کی بحالی سے متعلق بھی معاملہ زیر غور آیا، سینیٹر عبدالقیوم نے معاملے پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں