لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد نے گزشتہ روز مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز پر چھاپے اور سیل کئے جانے کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز کیخلاف کی گئی بلاجواز کارروائی کی وجہ سے فلور ملز انڈسٹری اور گندم کی مارکیٹ میں خوف اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ فلور ملزنے گندم باقاعدہ محکمہ خوراک کے ڈکلیئر اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خریدی ہے۔