لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بڑے ٹیکس یونٹوں کو کوئٹہ سے کراچی اور پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کے کافیصلہ واپس لے۔ اس طرح کی کارروائیوں سے محصولات کے اہداف بری طرح متاثر ہوں گے اس سے تاجر برادری، ٹیکس پریکٹیشنرز اور خصوصاََ صوبوں کی عوام بْری طرح متاثر ہوں گے۔
حکومت ایف بی آر کے ٹیکس یونٹوں کو کراچی اور اسلام آباد منتقل کرنے کافیصلہ واپس لے:صدرلاہور چیمبر آف کامرس
Aug 27, 2020