اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول ہائوس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلسل بارش کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ گزشتہ رات بھی جاگ کر گزاری اور پارٹی ذمے داروں کو ہدایات دیتے رہے۔ ایک بیان میں سریندر ولاسائی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں وزیراعلیٰ، وزراء رات بھر کراچی سمیت ہر شہر میں امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔