لاہور (نیوز رپورٹر) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اس موقع پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے انہیں بادشاہی مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسجد کے مختلف حصوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔