ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کواپنے ایٹمی مقامات تک رسائی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے اورایران کے جوہری پروگرام کے حکام کے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ فریقین نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معائنے کے ایک خیرسگالی معاہدے پر اتفاق کیاہے۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے نے ایران سے ایٹمی سرگرمیوں کے معائنے کا مطالبہ کیاتھا۔
ایران کا اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کوایٹمی مقامات تک رسائی فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
Aug 27, 2020 | 11:18