روم(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایک نئی سرد جنگ کی شروعات تاریخ کا دھارا موڑنے اور پوری دنیا کو یرغمال بنانے کے مترادف ہوگی۔اٹلی کے دورے کے دوران منگل کو مذاکرات کے بعد اطالوی وزیر خارجہ لیوگی ڈی مائیوکے ساتھ پریس بریفنگ میں اس سوال پر کہ چین اور امریکہ ممکنہ طور پر نام نہاد سرد جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں وانگ نے کہا کہ چین کا ایسی کسی نام نہاد سرد جنگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ نام نہاد نئی سرد جنگ کے کسی بھی شوشے کا سخت مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نئی سرد جنگ شروع کرنے کا دعوی تاریخ کا رخ موڑنا اور اپنے مفادات کی خدمت کرنا اور دنیا بھر کیلوگوں کو مغوی بنانے کے مترادف ہے۔وانگ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس طرح کی کوئی بھی کوشش عالمی ترقی کے رجحان کے خلاف ہے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کے ممالک اس ذہنیت کے پیچھے نہیں چلیں گے۔ اس کے بجائے ہم ہر اس شخص کی مخالفت کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو ہمیں جنگل کے قانون کی جانب واپس گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔وانگ کوویڈ-19 کی وبا میں کمی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی میں ہیں۔یورپ کے 25اگست سے یکم ستمبر کے سرکاری دورے میں وہ نیدر لینڈ،ناروے،فرانس اور جرمنی بھی جائیں گے۔