اسلام آباد ( وقارعباسی سے ) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بورڈ نے اسلام آباد میں دو انڈسٹریل سیکٹرز میں واقع تمام پلاٹس پر پازیٹیو لسٹ میں شامل کاروبار کرنے کی منظوری دے دی ہے بورڈ نے گزشتہ بیس سالوں سے انڈسٹری اور فارم ہاوسز کے پلاٹوں کی لیز کی تجدید میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے لیز میںایک لاکھ روپے فی کینال توسیع کی بھی اجازت دے دی ہے جبکہ تمام تجارتی پلاٹوں کے فلورایریاز کے تناسب میں بھی پچاس فیصد کی کمی کردی گئی ہے بورڈ انڈسٹریل ایریاز میں آئی ٹی انڈسٹری سے متعلقہ ٹریڈ کو اجازت جبکہ سیکٹر ای الیون میں گزشتہ کئی سالوں سے سربمہر کی گئی متعدد کثیر منزلہ عمارتوں کے لیے قوانین میں خصوصی طور پر نرمی کرنے کی منظوری دے دی ہے علاوہ ازیں سی ڈی اے بورڈ نے بلڈننگ کنٹرول 2016کو اسلا م آباد میں نافذکرنے کے حوالے سے ارسال کی گئی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ا متنازعہ ترین سمری کو لاء ڈائریکٹوریٹ کو بجھواد یا ہے سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرا عظم پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح اسلا آباد میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے کاروباری طبقہ کو سپورٹ کیے جانے کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں بورڈ نے اسلام آباد کے دوسیکٹرز آئی نائن اور آئی ٹن میں واقع تمام انڈسٹریز سے متعلقہ پلاٹس کا ٹرئڈ ملٹی پرپوز کرنے کی منظوری دے دی ہے اس فیصلے کے بعد مذکورہ پلاٹس پر مثبت لسٹ میں شامل تمام کاروبار کیے جاسکیں گے علاوہ ازیں بورڈ نے تجارتی پلاٹوں کی لیز میں توسیع جیسے دیرینہ مسلے کو بھی حل کردیا ہے اور ایک لاکھ روپے فی کینال چارجز پر لیز کی تجدید کی منظوری دے دی ہے ۔
انڈسٹریل سیکٹرز میں واقع تمام پلاٹس پر پازیٹیو لسٹ میں شامل کاروبار کی منظوری
Aug 27, 2020