نواب شاہ ،بارش میں کھلے مین  ہول موت کاکنواں بن گئے  شہریوں نے لال بلڈنگ کے سامنے  کھلے مین ہول پرکھڑے ہوکراحتجاج کیا

نواب شاہ (بیورورپورٹ)نواب شاہ پریس کلب لال بلڈنگ روڈپرمین ہول گول والا کمپلیکس پرروڈبارش کے پانی  کی وجہ سے بیٹھ گیاجبکہ الفلاح بنک کے سامنے میں ہول میں کھڑے ہوکرشہریوں نے احتجاج بھی کیاشہریوں کاکہناتھاکہ بارش پڑتے ہیں شہرمیں جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتاہے جس کی نکاسی کیلئے بلدیہ چیئرمین کی جانب سے کوئی مناسبت بندوبست نہیں کیاگیااورشہرمیں جگہ جگہ کھلے مین ہول بارش کے دوران کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتے ہیں مگربلدیہ کی مغلیہ سلطنت کواس سے کوئی سروکارنہیں شہریوں نے اعلی حکام اورخصوصا سابق صدرآصف علی زرداری سے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ شہرسے ایسے شخص کومنتخب کرکے چیئرمین نامزدکیاجائے جوپارٹی اورعوام کے زحمت کاباعث نہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن