آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد لاکھوں پرندے تلف

Aug 27, 2020 | 17:51

ویب ڈیسک

 آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد لاکھوں پرندوں کو تلف کر دیا گیا۔آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وکٹوریا میں برڈ فلو کی وبا کا آغاز گولڈن پلینز شائر نامی علاقے میں واقع پولٹری فارم میں ہوا۔ بعد ازاں اس علاقے میں موجود ایک اور فارم میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی۔ اس فارم کی مالک کمپنی فارم پرائڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد سے وہ 3 لاکھ پرندوں کو تلف کر چکے ہیں ار مزید 40 ہزار پرندوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اس کے بعد کمپنی اپنے ایک تہائی پرندوں سے محروم ہو جائے گی۔ برڈ فلو کی وبا سے متاثرہ چھ میں سے ایک فارم کی مالک کمپنی نے رواں مالی سال کے دوران برڈ فلو کی وبا سے مالی نقصان کا تخمینہ 18 سے 23 ملین ڈالر لگایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے پولٹری فارم میں برڈ فلو کی وبا کی نشاندہی کے بعد اس وبا کو مزید فارمز تک پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے۔

مزیدخبریں