قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ خطے میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے۔افغان صورتحال پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک افغانستان سے سات ہزار افراد کو نکالنے میں مدد فراہم کر چکا ہے اور افغانستان سے آنے والوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر معید کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا غلط ہے۔ پاکستان خودافغان صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں افغانستان کی مدد کرنی چاہئے۔