لاہور (نیوزرپورٹر )چیف آپریٹنگ آفیسر ہمدرد پاکستان ڈاکٹر ارشد سلیم کی خصوصی ہدایت پر کوویڈ کے ان نامساعد حالات اور موسم گرما کی تپش اور حبس سے بیزار عام شہریوں کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں پر مشتمل مختلف پوائنٹ جن میں ویکسینیشن سینٹرز بھی شامل ہیں وہاں شربت بزوری معتدل پلائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس شربت سے نہ صرف جگر مثانہ کے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے بلکہ بخار کی حرارت کو بھی دور کیا جا سکتا ہے ۔