کرپشن کیس،ڈاکٹرعاصم اورگواہ  کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی 

 کراچی(وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ،گواہ شعیب احمد اورڈاکٹر عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ،نیب حکام کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن