خاتون پرتیزدھارآلے سے وار،شہریوں نے حملہ آور کو پولیس کے حوالے کر دیا

Aug 27, 2021

 کراچی (وقائع نگار) سرجانی ٹاون کے علاقے عبدالرحیم گوٹھ میں واقعے مکان میں تیز دھار آلے کے وارے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی شور شرابے کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگیا اور ایک ملزم کو پکڑ کر خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، خاتون کی شناخت 30 سالہ مینا زوجہ محمد عمران کے نام سے ہوئی جبکہ پکڑے جانے والے ملزم غلام محمد ولد غلام نبی کو اہل محلہ نے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ گھر سے تیز دھار آلے کو بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ، موقع پر موجود افراد نے پکڑے جانے والے ملزم کی ویڈیو بھی بنائی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا آبائی تعلق وہاڑی سے ہے اور وہ ہوزری فیکٹری میں کام کرتا ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون بھی اس کے ہمراہ کام کرتی تھی اور اس کی خاتون سے دوستی تھی ، ملزم نے خاتون پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مختلف بہانوں سے مجھے بلیک میل کر کے رقم طلب کرتی تھی اور جس مکان میں خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کیا وہ مکان ملزم کے کزن کا ہے اور اس کی چابی ملزم کے پاس تھی ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں