سرکاری گندم خوردبردکیس،نثارکھوڑوکی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع

 کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کی نیب انکوئری میں درخواست ضمانت اور ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پرنیب پراسکیوٹر کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی گئی ،عدالت نے نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کردی ،نثار کھوڑو کے خلاف سرکاری گندم میں خرد برد سے متعلق نیب انکوئری جاری ہے ،عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر کی درخواست کی سماعت بھی 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث وکلاء رہنمائوں نے نثار کھوڑو کوعدالتی احاطے کے  اندر جانے سے روک دیا محکمہ خوراک اوردگیرمحکموں میں کرپشن سے متعلق نثار کھوڑو عبوری ضمانت پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن